Aaj News

پی ٹی آئی نے مسلح جتھوں سے چڑھائی کی کوشش کی تو اسے ہر صورت روکیں گے: رانا ثنا

اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں
شائع 24 ستمبر 2022 05:10pm
<p>سیاسی تبدیلی لانا ضروری ہو گیا ہے۔ فوٹو — فائل</p>

سیاسی تبدیلی لانا ضروری ہو گیا ہے۔ فوٹو — فائل

Ishaq Dar aglay haftay Pakistan ayain gay: Rana Sanaullah | Aaj News

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلح جتھوں سے ریاست پر چڑھائی کی کوشش کی تو ہر صورت روکیں گے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک کو ناکام کرنے کی کوششوں میں جُتا ہوا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل میں شوکت ترین کے شرمناک کردار پر انہوں نے ایک لفظ نہیں کہا اور اگر پی ٹی آئی نے جتھوں کے ساتھ ریاست پر چڑھائی کی کوشش کی اسے تو ہر صورت روکیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو تین ووٹ اِدھر اُدھر ہونے سے گیم تبدیل ہو سکتا ہے، صوبائی حکومت کے موجودہ روئیے کو دیکھتے ہوئے آئینی و سیاسی تبدیلی لانا ضروری ہو گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ حکومتی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

Ishaq Dar

imran khan

Rana Sanaullah

lahore

pti long march

Comments are closed on this story.

مقبول ترین