Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

اراکینِ اسمبلی کی اسکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

ای سی سی نے ساتویں مردم شماری سے متعلق سمری مؤخر کر دی، اعلامیہ
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 11:54pm
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اراکین اسمبلی کی اسکیموں کے لئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پارلیمنٹیریئنز کی اسکیموں کے لئے 17ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، فنڈز رواں مالی سال کے دوران جاری کئے جائیں گے۔

ای سی سی اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے 3 ارب 20 کروڑ روپے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے ساتویں مردم شماری سے متعلق سمری مؤخر کر دی ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

Economic coordination committee (ECC)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div