Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

شرح مہنگائی: 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھربڑھ گئیں
شائع 12 نومبر 2022 09:28am
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں سبزی فروش سبزیاں بیچ رہا ہے۔ تصویر فائل / رائٹرز
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں سبزی فروش سبزیاں بیچ رہا ہے۔ تصویر فائل / رائٹرز

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 تک پہنچ گئی جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی اورانڈوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھربڑھ گئیں ہیں، مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پیازکی فی کلو قیمت میں 38.85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے بڑھی اورچینی 3.16 روپے فی کلومہنگی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک بھرکے 17 شہروں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کےعلاوہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا ہے۔

پاکستان

pakistan economy

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div