Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں لانگ مارچ: فضل الرحمان نے اپنے کارکنان میدان میں لانے کی دھمکی دے دی

تمہارے اس فرلانگ مارچ کو تہس نہس کرکے رکھ دیں گے، پی ڈی ایم سربراہ
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2022 08:16pm
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے مقابلے میں اپنے کارکنان بھی میدان میں لانے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ”ہم نے کہا تھا یہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے یہاں کی زمین گرم ہے، یہ نازک تلوے یہاں رکھنا بڑا مشکل کام ہے ان کیلئے، اب کہتے ہیں پنڈی تک آئیں گے، اور اگر ہم نے پبلک کو کہہ دیا پنڈی میں آؤ تو پھر کیا کرو گے؟ کوئی گلی کوچہ تمہیں ملے گا پنڈی کے اندر داخل ہونے کیلئے؟ ہم خاموش رہنا چہتے ہیں جس کے نتیجے میں ہم معاشی استحکام کی طرف جائیں، ورنہ اگر ہم نے دعوت دے دی تو آپ کے پورے پنجاب کی حکومت ایک طرف اور ہمارا کارکن اور ہمارا عوام ایک طرف، تمہارے اس فرلانگ مارچ کو تہس نہس کرکے رکھ دیں گے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کوجن حالات سے دوچار کیا جا رہا ہے، قومی فریضہ ہے کہ اب پاکستان کی بقاء کے لئے پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچا دیا ہے، ملک کے دفاعی ادارے بھی عمران کی جاحیت سے محفوظ نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ با وقار انداز کے ساتھ اختلاف رہتی ہے لیکن ملکی اداروں کے عزت و وقار کو ملک کے اندر اور باہر رسوائی کا سبب نہیں بنے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین میں ملک کو ڈبویا، عمران خان کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا تاہم موجودہ حکومت نے آ کر پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالا اور 75 سال بعد پالیسی سعود سے پاک ہونے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو گمراہ کرنے کا نام سیاست نہیں، آج بین الاقوامی امریکی سازش کہاں ہے، دو دن ہی گزرے ہیں لیکن عمران کہتے ہیں یہ قصہ پُرانا ہوگیا اور آج یہ امریکا سے دوستی کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے سے مارچ کو چلایا جا رہا ہے، اگر ہم نے عوام کو پنڈی پہنچنے کا کہا تو عمران خان کیا کریں گے، ہمارے لوگ عمران کی لانگ مارچ کو تہس نہس کردیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اصل حقائق سامنے آگئے ہیں، عمران بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان اسرائیل، بھارت اور عمران خان کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب چینی صدر ایک میگا پیکیج کے ساتھ پاکستان آ رہے تھے تو عمران خان نے دھرنا دیا اور اب 21 نومبر کو سعودی ولی عہد دورے پر آ رہے تھے تو عمران نے 21 تاریخ کو ہی دھرنے کا اعلان کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم میدان میں ہیں اور پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑیں گے، عمران اپنی چوری کو چھپانے کے لیے تحریک شروع کر رہے ہیں، انہوں نے ہمارے اقتدار کو پامال کردیا ہے۔

PDM

imran khan

Molana Fazal ur Rehman

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div