Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بھی بچوں کی جان لینے لگی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 10 لاکھ بچے موت کے میں چلے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 12:53pm
جن ممالک میں آلودگی زیادہ ہے، وہاں حاملہ خواتین گھر سے نہ نکلیں — تصویر/ یونیسیف
جن ممالک میں آلودگی زیادہ ہے، وہاں حاملہ خواتین گھر سے نہ نکلیں — تصویر/ یونیسیف
— تصویر/ نکی ایشیا
— تصویر/ نکی ایشیا

فضائی آلودگی نہ صرف دنیا بلکہ پاکستان کے بھی بڑے مسائل میں سے ایک ہے، جوماں کے پیٹ میں بھی بچوں کی جانیں لینے لگی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاک بھارت سمیت دنیا کے137 ممالک میں فضائی آلودگی ہی ماں کے پیٹ میں یا پیدائش کے بعد بچوں کی موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 10 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، یہ بچے ماں کے پیٹ میں ہی چل بستے ہیں یا پھرپیدائش کے فوری بعد ان کا انتقال ہوجاتا ہے۔

10 لاکھ بچوں کی ہلاکت کی وجہ ایندھن ہے، رپورٹ

مذکورہ تمام معلومات طبی جریدے ’نیچر کمیونی کیشنز‘ میں شائع کیے گئے، جس کے مطابق ماہرین نے سن 1998 سے سن 2016 تک پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے137 ممالک کی فضائی آلودگی کے ساتھ ہی بچوں کی اموات پر تحقیق کی ہے۔

ماہرین کی جانب سے اپنی تحقیق میں براعظم ایشیا، افریقہ او امریکا کے ایسے ممالک کو شامل کیا گیا جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے اور وہ ممالک معاشی اعتبارسے غریب یا متوسط آمدنی والے ہیں۔

اسی آلودگی کی وجہ سے 10 لاکھ بچوں میں سے آدھے بچے زمین سے حاصل کیے جانے والے ایندھن سے پیدا خطرناک ذرات کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔

ماہرین کی فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے حاملہ خواتین کو تجویر

فضائی آلودگی کی وجہ جن بچوں کی ہلاکت ہوتی ہے، ان میں سے نصف بچوں کے پھیپھڑوں، دماغ اور دوسرے اعضاء میں چھوٹے چھوٹے آلودہ ذرات چلے جاتے ہیں، جو بچوں کی موت کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین فضائی آلودگی سے بچاؤ کی تجاویر بھی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جن ممالک میں آلودگی کی شرح زیادہ ہے، تو وہاں حاملہ خواتین کو گھروں سے نہ نکلیں اور گھر میں ہی صاف ہوا کے لیے ایئر فلٹرز لگائیں۔

آلودگی مرد و خواتین کے بانجھ پن وجہ قرار، تحقیق

اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات میں بھی فضائی آلودگی کو حاملہ خواتین کی صحت میں پیچیدگیوں اور ساتھ ہی مرد و خواتین کے بانجھ پن کا بھی ایک سبب قرار دیا گیا ہے۔ ماضی کی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ فضائی آلودگی سے حاملہ خواتین کے پیٹ میں موجود بچوں کے اعضا میں پلاسٹک اور آلودہ ذرات چلے جاتے تھے۔

پاکستان کی بڑے شہر آلودگی دلدل میں دھنس گئے

حال میں دیکھا گیا ہے پاکستان کے بڑے شہر جیسے کہ کراچی اورلاہور بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں جس نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہوا ہے، جبکہ ملک کے بڑے شہربھی تاحال آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

صحت

پاکستان

بلوچستان

خیبر پختونخوا

punjab

sindh

Pollution

Air pollution

health tips

Health Care

Pregnant Women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div