Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک میں ڈالر کے بھاؤ مزید بڑھ گئے

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوا ہے
شائع 17 جنوری 2023 05:07pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے دام میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 32 پیسے کے مزید اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 19 پیسے اضافے سے 228 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

pakistani rupee

USDVSPKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div