Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اداکارہ رحمت اجمل کے ہاں نعمت آگئی

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کردی
شائع 20 جنوری 2023 07:50pm

مقبول ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رحمت اجمل نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں چند دن قبل 16 جنوری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا نام بھی بتایا اور ساتھ ہی بیٹے کے نام کا مفہوم بھی سمجھایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’رائد‘ رکھا ہے، جس کا مطلب سربراہ یا راستہ دکھانے والا ہوتا ہے۔

اجمل رحمت نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مختصر جذباتی پیغام بھی لکھا کہ انہوں نے نئی زندگی کو 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں رکھا اور 17 گھنٹے تک ان کی پیدائش سے قبل تکلیف برداشت کی اور پھر ایمرجنسی میں انہوں نے آپریشن بھی کروایا۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوزائیدہ بچے کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ہر روز ان سے کوئی نہ کوئی چیز سیکھتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ اجمل رحمت نے مارچ 2021 میں منگنی کے 6 ماہ بعد طیب اسلم سے شادی کی تھی۔

Rehmat Ajmal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div