Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 247 پر پہنچ گیا، کرنسی ڈیلر کیپ ہٹانے سے رک گئے

مرکزی بینک نے ایکس چینج کمپنیوں کوڈالر فراہم کرنے کی ہدایت کردی
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 02:17pm
تصویر: رونٹرز/ فائل
تصویر: رونٹرز/ فائل

ڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر سو دو روپے بڑھ کر 247 روپے ہوگئی۔

آج نیوز کے سید صفدر عباس کے مطابق ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک کےعہدیداران سے ملاقات کے بعد فی الحال ڈالرز پر کیپ ہٹانے کے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے روئیٹرز کا کہنا ہے کہ کرنسی ڈیلرز نے کیپ ہٹا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

روئیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاپ لائن سیکورٹیز کے محمد سہیل کا کہنا تھا کہ ڈالر پر کیپ ہٹانے کا تعلق ایکس چینج مارکیٹ کو آزاد کرنے سے ہے اور اس کے نتیجے میں حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ڈالر ریٹ کو مارکیٹ پر چھوڑ دے اور اسے مصنوعی طریقے سے کم نہ رکھے۔

کرنسی ڈیلرز کی جانب سے کیپ ہٹانے کا اعلان منگل کے روز ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان کے ملک بوستان نے ایک بیان میں کیا تھا۔

بدھ کو مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے ریٹ میں 2 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 247 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈالر کی قدر پر کیپ ہٹنے سے امریکی کرنسی کی قیمت ایک دم 255 روپے کے لگ بھگ ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز کو ڈالرز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز فی الحال ڈالرز سے کیپ نہیں ہٹا رہی ہیں۔

پاکستان

economic crisis

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div