Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکمرانوں! مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرو ورنہ عوام ختم ہوجائے گی‘

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران
شائع 29 جنوری 2023 09:02pm

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈار اور ڈالر دونوں کو قابوکرنا کسی کے بس میں نہیں رہا۔

اجمل بلوچ کی جانب ے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”حکمرانوں! مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرو ورنہ عوام ختم ہوجائے گی۔“

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا کہنا تھا کہ کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرول اورڈیزل بے لگام ہونے سے تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ پر سفربند ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اب کاروبار کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔ عوام اب باہر نکل آئیں کیونکہ حکومت نے عوام کو گھر جوگا چھوڑا نہیں۔

Petroleum products

petroleum prices

Trader association