Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی

کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا
شائع 31 جنوری 2023 11:12am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی 2 روپے31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس سے بجلی صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

nepra

electricity price

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div