Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کون کون پرفارم کرے گا؟

فنکاروں کی فہرست سامنے آگئی
شائع 11 فروری 2023 07:08pm

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا باقاعدہ آغاز 13 فروری کو ملتان میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔

پی ایس ایل کے 8ویں سیزن کی افتتاحی تقریب کا آغاز گلوکار عاصم اظہر، شے گل اور فارس شفیع آفیشل سانگ سے کریں گے جبکہ تقریب میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 8 کو سال کا سب سے بڑا اور بہتر ایونٹ بنانے کیلئے کافی پرجوش ہے۔ ملتان میں ہونیوالی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے بہترین اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب میں ناصرف آگمنٹڈ ریالٹی اور ورچوئل ریالٹی کا استعمال کیا جائے گا بلکہ دنیا بھرمیں شائقین کرکٹ کو کیلئے ڈرون کی مدد سے لائٹ شو کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد کھیلا جائے گا۔

PCB

Pakistan Super League

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div