Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف مذاکرات: ’پیشگی اقدامات مکمل ہونے تک اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوگا‘

پیشگی اقدامات مکمل ہونے پر وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جارہا ہے، حکام
شائع 15 فروری 2023 09:54pm
علامتی تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان
علامتی تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں طے پایا ہے کہ پیشگی اقدامات مکمل ہونے تک اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوگا، فنانس بل منظور کئے جانے کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ ہفتے تک بجٹ منظوری کیلئے کوشش کرے گا، منظوری کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، پیشگی اقدامات مکمل ہونے پر وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مزید وقت لگے گا۔

قبل ازیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے جمعہ تک کا وقت دیا ہے، آئینی طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے یہ ضروری عمل ہے، امید ہے پیر یا منگل تک بل پاس کروا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کا مسودہ بھیج دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ایم ای ایف پی پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان

IMF

MEFP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div