Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ پر دباؤ کے سنگین نتائج ہوں گے، شیخ رشید

مریم نواز کا جلسوں میں جنرلز کے بعد ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے
شائع 24 فروری 2023 10:46am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کے سنگین نتائج ہوں گے، مریم نواز کا جلسوں میں جنرلز کے بعد ججزکا نام لیناخطرےکی گھنٹی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جنرلز اور گڈ جنرلز کے بعد ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینچ ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لئے بیٹھا ہے، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا بہت بڑے سنگین خطرے کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: ازخود نوٹس: سپریم کورٹ میں‏ انتخابات کا وقت بڑھانے، اسمبلیوں کی تحلیل واپس کرنے کا ذکر

سابق وزیرداخلہ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گے، جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نےفیصلہ کرنا ہے کہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست، سپریم کورٹ پر دباؤ کے سنگین نتائج ہوں گے، مہنگائی کے خلاف بغاوت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا

Sheikh Rasheed

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div