Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مارچ میں زیارت میں شدید برفباری، بدلتے موسم کی وجہ کیا ہے؟

زیارت میں اس مہینے موسم گرم ہوتا ہے
شائع 24 مارچ 2023 01:01pm

بلوچستان کے شہرزیارت میں 23 مارچ کی رات کو غیر متوقع طور پر3 انچ سے زائد تک شدید برفباری ہوئی۔

موسم کا حال بتانے والے ویدر اسٹیشن پاک ویدر نے اپنی ٹویٹ میں اس صورتحال کو غیرمعمولی قراردیتے ہوئے کہا کہ زیارت اور گردونواح میں برفباری انتہائی غیر معمولی ہے کیونکہ مارچ کے آخرمیں یہاں درجہ حرارت گرم ہوتا ہے۔

نجی محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹوئٹر پرببتایا گیا کہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں 15 سال بعد مارچ کے مہینے میں شدید برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کاراویس حیدرنے اپنی ٹویٹ میں مغربی خیبر پختونخوا اورشمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ جاری کی۔

مارچ کے وسط میں مغربی ہواؤں کا تیزنظام داخل ہونے کے بعد ملک بھر میں مدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور متعدد علاقوں میں بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی جمعرات کی رات موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 14 مارچ کو بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں سے مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جو 20 مارچ تک برقرار رہیں گی۔

موسم کے تجزیہ کارجواد میمن نے بتایا کہ ہواؤں کا نظام 12 مارچ کو پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی جو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے زیر اثر سندھ میں درجہ حرارت میں 12 مارچ سے 17 مارچ تک مسلسل اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد اپریل کا آغا ہوا کے دو اورنظام اپنے ساتھ لائے گا جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

ملک کے باقی حصوں میں پے درپے ہواؤں کا یہ سسٹم گندم کی فصل کے لیے خطرہ پیدا کرے گا جو مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کٹائی کے لیے تیار ہیے۔ اگر بارشیں ژالہ باری میں بدل گئیں تو فصلیں بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔

بلوچستان

ziarat

changing weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div