Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے

وہاج علی کا کردار مرتسم ان دنوں مداحوں میں کافی مقبول ہے
شائع 04 اپريل 2023 04:04pm

معروف اداکارہ وہاج علی ان دونوں اپنا جاری ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اپنے کردار مرتسم سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہورہے ہیں۔

ڈرامے کی ہر قسط پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی اسٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائیقین بے حد پسند کرتے ہیں لیکن ان کو پسند کرنے میں معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر بھی شامل ہو گئے۔

وہاج علی نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں۔

Karan Johar

Wahaj Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div