Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف کے بیان کے جواب میں عمران خان نے آئی ایس آئی پر الزامات لگا دیئے

آئی ایس آئی نے میری پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول کیوں سنبھالا، عمران خان
شائع 08 مئ 2023 04:13pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے 18 مارچ کو میری پیشی سے قبل آئی سی ٹی جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول کیوں سنبھالا، ان کا مقصد کیا تھا اور اس کا کیا کام تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں شہباز شریف سے ایک ایسے شخص کی حیثیت سے سوال پوچھ سکتا ہوں کہ جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 قاتلانہ حملے ہوئے ہوں، کیا مجھے ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے جن کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھ پر قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے قانونی و آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا، کیا شہبازشریف کی ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں، یا یہ کہ وہ جرم نہیں کرسکتے ہیں، اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو وزیرآباد جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے والا کون تھا، کیا شہبازشریف اس کا جواب دے سکتے ہیں کہ آئی ایس آئی نے 18 مارچ کو میری پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول کیوں سنبھالا تھا، سی ٹی ڈی میں آئی ایس آئی کے اہلکار اور وکلاء کو کیوں چھپایا گیا گیا، کمپلیکس میں آئی ایس آئی کا مقصد کیا تھا اور اس کا کیا کام تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر شہبازشریف ان سوالات کا سچائی سے جواب دے سکتے ہیں، تو سب ان کی طرف اشارہ کریں گے کہ ایک طاقتور شخص اور اس کے ساتھی سب قانون سے بالاتر ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم باضابطہ طور پر اعلان کریں کہ پاکستان میں صرف جنگل کا قانون ہے۔

imran khan

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div