Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ رفتار میں کمی کے بارے میں کیا جواب دیا؟

رمیز راجہ نے شاہین شاہ کی بولنگ اسپیڈ پر چند خدشات کا ذکر کیا تھا
شائع 27 مئ 2023 03:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد بولنگ رفتار میں کمی کے بارے میں خدشات کا جواب دے دیا۔

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وکٹیں لینا رفتار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، میری کوشش ہے کہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے بالنگ رفتار کو بحال کروں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ انجری کے بعد ان کی بالنگ اسپیڈ میں کمی ہوئی ہے تاہم ری ہیب کرکے ٹیم میں واپس آیا ہوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر اعتماد بحال کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جتنا کھیلوں گا اتنا ہی بہتری لاؤں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ اسپیڈ پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا پچز پر مؤثر کردار نبھانے کے لیے شاہین شاہ کو اپنی بولنگ تکنیک میں ویریشن لانی ہوگی، سابق چیئرمین نے ساتھ ہی اور شاہین کو اسپیڈ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔

cricket

lahore

Shaheen Shah Afridi

T20 World Cup

Injury

ramiz raja

pakistani fast bowler

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div