اسلام آباد اور راولپنڈی کا سنگم آئی جے پی روڈ کرنل شیرخان سے منسوب
ملک کے دفاع کیلئے خدمات پر روڈ کو پاک فوج کے شہید کرنل سے منسوب کیا، چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع آئی جے پی روڈ کا نام تبدیل کردیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق روڈ کو پاک فوج کے شہید کرنل شیر خان سے منسوب کردیا گیا، وفاقی کابینہ نے آئی جے پی روڈ کو کرنل شیر خان سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔
کرنل شیر خان 1999 میں کارگل جنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔ وفاقی کابینہ نے قومی ہیرو کی ملکی دفاع کے لئے خدمات پر آئی جے پی روڈ کو ان کے نام سے منسوب کیا۔
کرنل شیرخان روڈ اسلام آباد راولپنڈی کی اہم شاہراہ ہے جڑواں شہروں سے موٹروے اور پشاور جانے کا اہم راستہ ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔