Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی سی بی کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

عدالت نے وفاق اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کردیے
شائع 27 جون 2023 05:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی، عدالت نے وفاق اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روک دیا، حکم امتناع جاری

عدالت عالیہ نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے وفاق، بین الصوبائی رابطہ اور دیگر کو 4 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا

عدالت نے اسٹے آرڈر کی متفرق درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار نے پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کےحوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

درخواست گزار عرفان منظور نے وزات بین الصوبائی رابطہ کے 20 جون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا تھا۔

نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روک دیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیے گئے تھے۔

PCB

Islamabad High Court

justice miangul hassan aurangzeb

New Chairman PCB

election commisioner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div