Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

گیس چوری و ریکوری ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا جائے گا
شائع 20 جولائ 2023 09:26am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2022 قانون سازی کے لئے پیش ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن بل2022، گیس چوری و ریکوری ترمیمی بل 2023، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن بل 2023، دی گنز اینڈ کنٹری کلب ترمیمی بل 2023، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023 بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق آرکائیو میٹیریل تحفظ و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023، دی نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش ہوگا جب کہ سائرہ بانو زکواۂ و عشر ترمیمی بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اسلام آباد

National Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div