Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کچے کے ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے منشی کو اغوا کرلیا، انڈس ہائی وے پر دھرنا

ٹریفک معطل، پولیس نفری کچے کی طرف روانہ
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 12:48pm

قمبرانی لاڑو کے پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے منشی کو اغوا کیا اور کچے میں لے گئے، جب کہ اغوا کے خلاف مغوی کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے انڈس ہائی وے پر احتجاج شروع کردیا ہے، جس کے باعث سندھ سے دوسرے صوبوں کو آنے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

کندھ کوت میں قمبرانی لاڑو کے پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور پمپ کے منشی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق منشی وحید ملک کو ڈاکوکچے کی طرف اٹھا کر لے گئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کندھ کوٹ میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایس ایچ او سمیت 2 افراد اغوا

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کندھ کوٹ: پولیس کا اہلکاروں کی بازیابی کیلئے تیغو قبیلے کے سردار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب منشی وحید ملک کے اغوا کے خلاف اہل علاقہ نے انڈس ہائی پر احتجاج شروع کردیا ہے، اور دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کو آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

کندھ کوٹ میں وحید ملک کے اغوا پر ضلع بھر میں پٹرول پمپز بھی احتجاجاً بند کردیئے گئے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div