Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی ٹاسک فورس کے 3 اہم اجلاس

اجلاس دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کے لیے منعقد کیا گیا، سعودی وزارت دفاع
شائع 27 اگست 2023 10:04am

سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی کی زیر صدارت پاکستان، ترکی اور سعودی ٹاسک فورس کے تین اجلاس منعقد ہوئے، جن میں دفاعی تعاون مضبوط بنانے اور معیاری صلاحیتوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی کمیٹی کے 3 اجلاس ہوئے، جن میں دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا، صنعت اور سائنسی تحقیق کی منتقلی، لوکلائزیشن کے علاوہ دفاعی صنعتوں اور معیاری صلاحیتوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس ریاض میں معاون سعودی وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی کی موجود گی میں ہوا ہے، یہ اجلاس دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کے لیے منعقد کیا گیا۔

بیان کے مطابق سعودی عرب اور پاکستانی ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف سی جی ایس جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں صنعت اور سائنسی تحقیق کی منتقلی، لوکلائزیشن کے علاوہ دفاعی صنعتوں اور معیاری صلاحیتوں کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اسی سطح پر سعودی اور ترک ٹاسک فورسز نے اپنا تیسرا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت سعودی وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور ترکی کے نائب وزیر دفاع جلال سامی توفیکی نے کی۔

اجلاس میں دفاعی صنعتوں کے شعبے میں تعاون، ٹیکنالوجی کے منتقلی اور لوکلائزیشن اور سائنسی تحقیق کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Saudia Arabia

پاکستان

turkia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div