Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اسلام آباد: فلسطین یکجہتی ریلی کیلئے ٹریفک پلان جاری

ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے
شائع 05 نومبر 2023 03:48pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی ریلی کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا، ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں، متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ، سرینا چوک اور تھرڈ روڈ بری امام کو ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جناح ایونیو پر چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے، جبکہ متبادل کے طور پر بلیو ایریا اے کے فضل الحق روڈ استعمال کیا جاسکتاہے۔

ناظم الدین روڈ چائنہ چوک سے اتاترک ایونیو جنکشن تک ٹریفک کے لیے بند ہے، متبادل کے طور پر ایف 6 آغا خان روڈ استعمال کی جاسکتا ہے۔

اتاترک ایونیو ناظم الدین روڈ جنکشن سے جیو چوک تک بند ہے اور متبادل کے طور پر جی 6 شہید ملت روڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ہدایت کی کہ ریلی کے مرکزی مقام کی جانب بڑھنے کے دوران ٹریفک کا دباؤ ہوسکتا ہے، لہذا تاخیر سے بچنے کے لیے مارجن ٹائم 5 سے 10 منٹ رکھیں۔

اسلام آباد

Palestine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div