Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید 2 روز تفتیش کی اجازت دے دی
شائع 21 نومبر 2023 06:27pm

احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں۔

نیب ٹیم میں مظفر عباسی، عرفان اللہ، عمر ندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقار الحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مزید 2 روز تفتیش کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں

عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی ورکرز کنونشن اجازت کیس، حالات خراب ہیں تو الیکشن کیوں ملتوی نہیں کرتے؟ عدالت

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

adiala jail

AL QADIR TRUST

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div