Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

شوٹنگ کے سیٹ پر بھارتی اداکارہ کے بالوں میں آگ لگ گئی

مجھے جلنے کی بدبو آرہی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے بال جل رہے ہیں، اداکارہ
شائع 20 دسمبر 2023 06:40pm

بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ چھوی متل کے اگلے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے سیٹ پر اچانک آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ چھوی متل نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود اپنے شوہر موہت حسین کے ساتھ باتوں میں مصروف تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران چھوی متل کے بالوں میں آگ لگ جاتی ہے جو خوش قسمتی سے اُن کے ساتھی اداکار کرن گروور دیکھ لیتے ہیں جبکہ اداکارہ بالوں میں لگی آگ سے بے خبر ہوتی ہیں۔

کرن فوری طور پر اداکارہ کے بالوں میں لگی آگ کو بھجاتے ہیں جس پر چھوی کہتی ہیں کہ مجھے جلنے کی بدبو آرہی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے بال جل رہے ہیں۔

چھوی متل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ”سیٹ پر حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن میرے بالوں میں آگ لگنا بہت خوفناک تھا اور کیمرہ آن ہونے کی وجہ سے یہ تمام واقعہ بھی ریکارڈ ہوگیا“۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سیٹ پر اس حادثے میں کسی بڑے نقصان سے بچانے پر اپنے ساتھ اداکار کرن گروور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ چھوی متل نے کئی بھارتی ڈراموں میں کام کیا ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ”تین بہو رانیاں“، ”تمہاری دیشا“، ”گھر کی لکشمی بیٹیاں“، ”ایک چٹکی آسمان“، ”وراثت“ اور ”ٹوئنکل بیوٹی پارلر“ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Indian Actress

chhavi mittal

hair fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div