Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ارباز خان نے اپنی شادی کی تصاویر فالوورز کے لیے شیئرکردیں

اداکار نے میک آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی ہے
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 11:05am
تصویر: ارباز خان/انسٹاگرام
تصویر: ارباز خان/انسٹاگرام

بالی ووڈ کے مقبول اداکاروفلمساز اربازخان کی دوسری شادی کی خبراور تصاویرسوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔ اداکار نے فالوورز کے لیے بالآخر خود بھی تصاویر شیئرکردی ہیں۔

ارباز خان نے ملائکہ اروڑا سے راہیں الگ کرنے کے بعد بھارتی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شوریٰ خان سے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں 24 دسمبر کو ممبئی میں اس جوڑے کی نکاح کی تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور بھائی سلمان خان بھی موجود ہیں۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی ممبئی میں اداکار کی بہن ارپیتا خان شرما اور آیوش شرما کے گھر پر ہوئی۔

تصاویر میں ارہان خان کی والد کے ہمراہ مسکراہٹ بکھیرتی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ارباز خان کی دلہن شورہ خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ دونوں فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔

اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک21 سالہ بیٹا ارہان بھی ہے۔

Instagram

Salman Khan

Wedding

Indian Actor

mumbai

Bollywood actor

Son

lifestyle

Second Marriage

Couple

Viral Pictures

arbaz khan

BOLLYWOOD STAR

Shora Khan

Arhaan Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div