Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سال 2024 میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا

*سال 2023 اپنے دامن میں تمام تررعنائیاں اور تلخ یادیں سمیٹے اختتام کی جانب گامزن ہے
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 06:23am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سال 2023 اپنے دامن میں تمام تررعنائیاں اور تلخ یادیں سمیٹے اختتام کی جانب گامزن ہے، 2024 کی آمد آمد ہے تو بیت سے افراد اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ نئے سال میں انہیں کتنے چاند یا سورج گرین دیکھنے کو ملیں گے۔

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا۔

یہ مکمل سورج گرہن جنوبی بحر الکاہل سے شروع ہوکرشمالی امریکا تک پھیلے گا اور امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے گزرے گا۔

بحیرہ کیریبین کے جزیرہ ممالک جیسے کیوبا ، کوسٹا ریکا ، کیمین جزائر ، ڈومینیکا ، فرانسیسی پولینیشیا ، جمیکا اور دیگر میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا۔

دوسرا سورج گرہن

سال 2024 میں 2 اکتوبر کو بھی سورج کو گرہن لگے گا۔

یہ مکمل سورج گرہن جنوبی امریکا (ارجنٹائن اور چلی) میں نظر آئے گا جبکہ جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس اور شمالی امریکا میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔

سورج گرہن کا آغاز: سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر جبکہ اختتام 4 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

سال کا تیسرا سورج گرین

سال 20024 کا تیسرا سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا جس کے اثرات تمام سیاروں پر پڑیں گے۔

سال کا پہلا چاند گرین

سال کا پہلا چاند گرین 25 مارچ کو دیکھنے میں آئے گا۔

یہ چاند گرہن یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی/مشرقی ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر23 منٹ پر ہوگا۔ صبح 6 بج کر 42 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 9 بج کر 2 منٹ پر چاند گرہن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

سال کا دوسرا چاند گرہن جزوی ہوگا

نئے سال کے ماہ ستمبر میں دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا۔

یہ جزوی چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی/ مغربی شمالی امریکا، شمالی / مشرقی جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز سہ پہر3 بج کر 8 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 6 منٹ پر جزوی چاند گرہن دیکھنے میں آئے گا۔ شام 5 بج کر 43 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا ۔

چابند گرہن کااختتام رات 8 بج کر 57 منٹ پرہوگا۔

solar eclipse

Lunar eclipse

year 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div