Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کا ولیمہ، نگراں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

آصف زرداری، صادق سنجرانی، راجہ پرویزاشرف کے علاوہ دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک
شائع 29 دسمبر 2023 10:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔

تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے شرکت کی۔

مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں محسن نقوی، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی اور مولانا عبدالواسع بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سلیم مانڈی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اسلام آباد

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

jamiat ulema islam F

Maulana Asjad Mahmood

asjad mahmood wedding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div