Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، دل کی تکلیف پر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی جیتنے کیلئے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، چیئرمین پی پی پی
شائع 04 جنوری 2024 05:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، پنجاب میں سیاست دانوں کو دل کی تکلیف ہو تو یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، ان سیاست دانوں کے لیے ہم نے کراچی میں اسپتال بنایا، اگر پسند نہیں تو رائے ونڈ میں دل کے علاج کا مفت اسپتال بنائیں گے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیتنے کے لیے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے، بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے وعدے پورے کیے، ہم بھی عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی حکومت بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کو کامیاب کروانا ہے، کیاعام آدمی کا اپنی تنخواہ میں گزارا ہوتا ہے کہ نہیں، ہم اقتدار میں آکر غریب کی تنخواہ میں اضافہ کریں گے، ہم نےغریب آدمی کو مفت بجلی دلوانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواب پورا کرنے کے لیے تیر پر نشان لگانا ہے، ہم ہر شخص کو صحت کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، رائے ونڈ میں مفت علاج کے لیے کوئی اسپتال ہے، وہ خود دل کےعلاج کے لیے لندن چلے جاتے ہیں، میں نے کہا تھا لندن نہ جائیں کراچی میں مفت علاج کروائیں، رائے ونڈ میں بھی مفت دل کےعلاج کا مرکز بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر بناؤں گا اور خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، ہم بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے، ہم مزدوروں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، مزدوروں کی طرح کسانوں کو بھی سپورٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں

پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے

الیکشن ٹربیونل پشاور ہائیکورٹ بینچ نے نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا

لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے ہم پر کسی کو چوتھی بار مسلط کیا جائے، بلاول بھٹو

سابق وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ کارکنان نے پارٹی کا منشور گھر گھر لے کر جانا ہے، ہم نے نفرت کی سیاست کو دفن کرکے ملک کی خدمت کرنا ہے، ہم ملک اورعوام کی قسمت بدلیں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، میرا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Jan 4 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div