Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن سے جواب بھی طلب کرلیا
شائع 06 مارچ 2024 10:58am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، متحدہ وحدت المسلمین کی جانب سے وکلاء ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے درخواست گزار اور سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ علامہ ناصر عباس کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔

ایم ڈبلیوایم کی وکیل ایمان زینب مزاری نے مؤقف اپنایاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق 14دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز اور متعلقہ دستاویزات ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں، 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھرہٹا دیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف کیس میں ایم ڈبلیو ایم کی درخواست سے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ECP

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

MWM

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

FORM45

FORM 47

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div