Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

دو سالہ بچی بلند عمارت سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئی

بہن نے غلطی سے اپارٹمنٹ کی کھڑکی کُھلی چھوڑ دی تھی
شائع 26 مارچ 2024 02:05pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی عرب میں دو سالہ بچی ایک عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گئی۔

یہ واقعہ نجد کے علاقے میں وسطی سعودی عرب کے شہر عفیف میں پیش آیا، بچی کی بہن نے غلطی سے ہال کی کھڑکی کھلی چھوڑ دی تھی۔

بیٹی کے معجزانہ طور پر بچ جانے پر اس کے والد موتی المرشد شدید حیرت کا شکار ہوئے۔

المرشد نے بتایا کہ ان کی بیوی اور دو بچے چوتھی منزل پر ایک کمرے میں تھے کہ چھوٹی بچی کھڑکی کے اس پار گرگئی جو اس کی بہن نے کھلی چھوڑ دی تھی۔

بچی کے والد کام کے لیے ریاض میں تھے جب انہیں بچی کے نیچے گرنے پر ایک سیکیورٹی گارڈ کی کال موصول ہوئی۔

گارڈ نے ابتدائی طور پر سوچا کہ بچی چل بسی ہے تاہم اس میں زندگی کے آثاردیکھ کر وہ حیران رہ گیا اور اسے فوری طور پر اسپتال لے گیا۔

دریں اثنا، والد عفیف واپس آئے اپنی بیٹی کی جان بچانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

ان کا خیال تھا کہ ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی کیونکہ انہیں یہ خبر ملی تھی کہ گرنے کے بعد اسے ایمرجنسی میں لے جایا گیا تھا۔

Saudia Arabia

FALL

SURVIVAL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div