Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

عدالت عظمیٰ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
شائع 02 اپريل 2024 02:01pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں۔

سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

عدالت عظمیٰ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ کرپشن یا اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے رقم وصولی کا فیصلہ درست نہیں، مستقبل میں عطاالحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری پر پابندی بھی ختم کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی وکیل نے تسلیم کیا عدالت کا 19 کروڑ سے زائد نقصان کی طے کردہ رقم کا تعین درست نہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کے خلاف ازخود نوٹس لیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

md ptv

ata ul haq qasmi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div