Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر ڈی سی اسلام آباد کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنےکی درخواست پر سماعت
شائع 03 اپريل 2024 09:24pm

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاسحاق نے ڈی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس اعجاز الاسحاق نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ڈی سی اسلام آباد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جائے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو ڈی سی اسلام آباد سے رابطہ کر کے جواب فائل کریں اور آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ اگر ڈی سی اسلام آباد پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر مجبور ہوں گے۔

عدالت نے بلیو ایریا میں قائم شاہ جی ریسٹورنٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا، عدالت نے اضافی سرکاری جگہ لیز کرنے پر سرکاری پالیسی بھی طلب کر لی۔

واضح رہے کہ ڈی ایم اے کے عملے نے بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے نام پر اسے سیل کر دیا تھا، ڈی ایم اے کے عملے نے ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ پر بھی آپریشن کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

dc islamabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div