Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی، سرفراز بگٹی
شائع 22 اپريل 2024 05:42pm

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت بلوچستان کے 2 طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا۔

پنجاب بھر میں ایئر ایمبولینس سروس کب سے شروع ہو گی؟

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

بلوچستان

quetta

air ambulance

cm balochistan

sarfaraz bugti

Air Ambulance Service

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div