Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے بڑے معاہدے کا امکان

اس معاہدے میں کئی پیکجز بھی شامل ہیں
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 08:50am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیکیورٹی کو لے کر معامدہ طے پایا گیا ہے، جس کے تحت امریکا خلیجی ریاست کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودیہ اور امریکا کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ اس معاہدے کو ریاض اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس معامدے کو امریکی سمیت دیگر حکام کی جانب سے کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد ٹیلی گراف کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

جبکہ یہ معاہدہ ایک وسیع پیکج کا حصہ ہے، جس میں سعودی سول نیوکلئیر معاہدہ، فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ کی جنگ کے خاتمے کی طرف اقدامات شامل ہیں۔

اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

Saudia Arabia

security

America