Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
08 Muharram 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 05:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ، 100انڈیکس80 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 810 پر بند ہوا۔

عید کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس 78 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

10 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET