Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، کیا پوسٹ کیا تھا

شاعر اور اسکرپٹ رائٹر کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی
شائع 29 جولائ 2024 01:23pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اختر کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے، جبکہ اس اکاؤنٹ سے ہیکرز نے ایک پوسٹ بھی کر ڈالی ہے۔

جاوید اختر کے اکاؤنٹ سے ہیکرز کی جانب سے اولمپکس 2024 میں بھارتی ٹیم کے حوالےسے پوسٹ کیا گیا تھا۔

جاوید اختر کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک ہونے پرتشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، جبکہ شاعر نے کہا کہ کسی نے میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔

جاوید اختر نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے درخواست دے دی

جاوید اختر نے مزید کہا کہ میرے اس اکاؤنٹ سے اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ایک پوسٹ کی گئی تھی۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ اسکرین شاٹ

جاوید اختر نے بتایا کہ میرا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ وہ میں نے نہیں بلکہ ہیکرز نے میرے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔

مزید کہا کہ میری ٹیم ایکس کے متعلقہ حکام کو میرا اکاؤنٹ ہونے کی اطلاع دینے کے عمل میں ہے۔

ٹویٹر

Bollywood

hackers

Javed Akhtar

X

olympics 2024