Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

پاک سوزوکی نے بندرگارہ سے آٹو پارٹس کی کلیئرنس نہ ملنے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا

متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین پریشانی کا شکار
شائع 09 اگست 2024 12:31pm

پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کے پارٹس کی بندرگاہ پر ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تک کلیئر نہ کیے جانے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا۔

پاک سوزوکی موٹر کے مطابق اربوں روپے کے ڈیمرج اور ڈی ٹنشن چارجز کی ادائیگی کے باوجود سی کے ڈی ( آٹو پارٹس ) کی بندرگاہ سے کلیئرنس نہیں کی جارہی، یہ پارٹس 45 روز سے بندرگاہ پر پڑے ہیں اس سے گاڑیوں کی پیداوار اور حکومت کو ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی بھی رکی ہوئی ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن ، پاپام اور دیگر صنعت تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹوپالیسی 2021-26 پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر کوئی نیا سرمایہ کار نہیں آئے گا۔ کمپنی نے کہا کہ موجودہ غیر ملکی آٹو مینوفیکچررز کے سرمایہ کار بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔

pak suzuki motors