Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

بنگلا دیش کا دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان، حسینہ واجد کے قریبی کھلاڑی بھی شامل

بنگلا دیشی ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے لیے کل پیر 12 اگست کو پاکستان روانہ ہوگی
شائع 11 اگست 2024 08:33pm

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں حسینہ واجد کے قریبی عوامی لیگ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے لیے کل پیر 12 اگست کو پاکستان روانہ ہوگی اور 13 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔

بنگلا دیشی کھلاڑی 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

ٹم نیلسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

بنگلا دیشی اسکواڈ میں نجم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد شامل ہیں۔

test series

Bangladesh

Pakistan vs bangladesh

Bangladesh Squad