Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی: عوام کیلئے خوشخبری کا وقت!

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا
شائع 13 ستمبر 2024 12:24pm

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، پاکستانی عوام کو بھی ثمرات ملنے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے کمی ہوسکتی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹرسے زائد اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کمی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 15 ستمبر کی رات کیا جائے گا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی مںظوری سے حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی آرہی ہے، خام تیل کی قیمتوں کی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پی ایس او ایڈ جسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے ثمرات عوام کو یقیناً ملیں گے۔

petrol price

اسلام آباد

petroleum prices

Pakistan Petrol Price