Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

کسی کی فون کال انڈیا کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لا سکتی ہے؟ بھارتی صحافی نے بتادیا

انڈین صحافی نے ایک آخری آپشن بتا دیا
شائع 12 نومبر 2024 11:49am

بھارت ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

لیکن وہیں ایک بھارتی صحافی نے ایک آپشن بتایا کہ بھارتی ٹیم اب بھی پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

آئی سی سی ایونٹ چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونے جا رہی ہے جس کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ لیکن بھارت سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے صاف انکار کر چکا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کے تمام میچز پاکستان کے بجائے دبئی میں کرائے جائیں جس پر پاکستان نے اپنا سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو جواب دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت نہ آیا تو آئندہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کبھی کسی ایونٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی: اگر بھارت نہیں تو کونسی ٹیم پاکستان آئے گی؟

ایسے میں ایک بھارتی صحافی نے ٹیم انڈیا کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے ایک آپشن بتا دیا ہے جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بھارت پاکستان آجائے۔

نامور بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی انکار پر وفاقی حکومت نے پی سی بی کو ہدایات جاری کردیں

ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔

india

پاکستان

Indian Journalist

Icc Champions Trophy 2025

option

modi and nawaz call