Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکوئڈ گیمز اسٹار جنگ ہویان اور لی ڈونگ ہوئی نے بریک اپ کرلیا

دونوں نے 2016 میں اپنے تعلق کا اعتراف کیا تھا
شائع 26 نومبر 2024 01:31pm

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ اور مشہور ویب سیریز اسکوئڈ گیمز کی اسٹار جنگ ہو یان اور اداکار لی ڈونگ ہوئی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

جنگ ہو یان کی ایجنسی، سی روم انٹرٹینمنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں اداکاروں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے تاہم دونوں اچھے دوست رہیں گے۔

وجے دیورا کونڈا نے رشمیکا مندانا سے تعلق پر خاموشی توڑ دی

جنگ ہو یان اور لی ڈونگ ہوئی نے 2016 میں اپنے تعلق کا اعتراف کیا تھا اور دونوں نے اپنی فنی مصروفیات کے دوران ایک دوسرے کی بھرپور حمایت بھی کی تھی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھی بےحد پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جنگ ہو یان نے نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، جبکہ لی ڈونگ ہوئی نے بھی مختلف ڈراموں اور ویب سیریز، جیسے کہ ’کیسینو‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ وہ متعدد ورائٹی شوز میں بھی نظر آئے، جہاں وہ اپنے تعلقات کے بارے میں کھلے عام بات کرتے تھے۔

اگست 2024 میں ایک ٹی وی شو کے دوران لی ڈونگ ہوئی نے اپنی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے فخر سے بتایا کہ ’اسکوئڈ گیم‘ کی مرکزی اداکارہ سیبیاک ان کی گرل فرینڈ اور بہترین دوست ہیں۔ یہ بیان نشر ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا تاہم اب اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ انکی سابقہ گرل فرینڈ جنگ ہویان نے اپنے راستے الگ کر لیے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات