Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
21 Shaban 1446  

لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا کی سانسیں پھول گئیں

خاتون میں چھ ماہ کی عمر میں ہی ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 10:31am

لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔

سر کے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے سر پر بال نہ ہوں تو لوگ مذاق اُڑاتے ہیں، خاص طور پر اگر لڑکیوں کے ساتھ ایسا ہو تو یہ سوال کیا جاتا ہے کہ “گنجی لڑکی سے شادی کون کرے گا؟

لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی خاتون نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔

سہاگ رات کو دلہن کی ادرک والی چائے نےگھر میں کہرام مچا دیا

نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔

نیہر سچدیوا نے اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو کہ دیگر گنجی خواتین کیلئے ایک قابل فخر اور جرات مندانہ اقدام ہے۔

دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا

بھارت میں پیدا ہونے والی اور امریکا میں رہائش پذیر نیہار سچدیو نے 19 جنوری 2025 کو ارون وی گنپتی سے شادی کی ہے۔

جوڑے نے ”ہیپی ویڈنگ“ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شادی کی تعریف میں کیپشن لکھا ہے۔ بغیر ویگ کے سرخ رنگ کے جوڑے میں نیہار انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، جبکہ آیوری شیروانی میں ارون کا انداز شاہی نظر آ رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے جسے بہت سے لوگوں نے اسے دیگر گنجی دلہنوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے۔

خاتون میں چھ ماہ کی عمر میں ہی ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو جسم یا سر پر بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے یہ عارضی یا مستقل ہو سکتا ہے اور ایک چھوٹے سے حصے یا پورے جسم کو متاثر کر سکتا ہے۔

india

balad bride

Neeha sachdev