Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، آرمی چیف

آرمی چیف کی طلباء سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، 'پاکستانیت' اپنانے پر زور
اپ ڈیٹ 16 فروری 2025 09:10pm
Army Chief’s special conversation with students, important message - Aaj News

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے طلبا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں۔۔ ہمارے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار نے مزید کہا کہ فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں ۔۔ گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی گذشتہ دنوں طلبا سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِعام پرآگئی، آرمی چیف نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آنے والے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کے دوران انہیں ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گمراہ گروہ اپنی فرسودہ سوچ مسلط نہیں کرسکتے۔ خوارج کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں۔ پاکستان کےآئین کا آغاز بھی ۔۔ تمام اختیار صرف اللہ ہی کا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی ”اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ“ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، غیور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ ’پاکستانیت‘ کو اپنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملکی ترقی میں مثبت کردار میں معاون ثابت ہو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر سے یونیورسٹی اور کالج کے نوجوان طلباء کے ایک نمائندہ گروپ سے خطاب کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے کوشش کریں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔

انہوں نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی نقطہ نظر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت ہیں۔

آرمی چیف نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے طلباء پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Army Chief Asim Munir