Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

پہلی بار ایشیائی اینیمیٹڈ فلم ”نی زہا 2“ 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب

اس فلم سے پہلے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آٹ 2 کے پاس تھا
شائع 12 مارچ 2025 11:30pm

”نی زہا 2“ نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم نی زہا 2 کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے، یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔

ابھی نی زہا 2 آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس وقت بھی نی زہا 2 دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

"New Zaha To

first Asian film

gross over $2 billion