Aaj News

ہفتہ, جون 21, 2025  
24 Dhul-Hijjah 1446  

وزیرخارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا
شائع 27 اپريل 2025 08:40pm

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے اسحاق ڈار نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کیا۔

اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے بات چیت اور پرامن ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورت حال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

foreign minister

Ishaq Dar

DAVID LAMMY

Minister Ishaq Dar

Indian Media Propaganda

Foreign Minister Ishaq Dar

Pahalgam Indian occupied Kashmir

pahalgam attack

Pahlgam attack

PahalgamDramaExposed

Pehelgam Attack

PEHELGAAM ISSUE

uk foreing minister