پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا، آغا سلمان کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شاداب خان، ابرار احمد، فہیم اشرف، اور فخر زمان شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، حسن نواز، محمد عرفان، خوشدل شاہ، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل ہیں۔ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم کو متوازن رکھا جا سکے۔
اس بار بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ سے باہر ہیں۔عثمان خان، محمد علی، اور عباس آفریدی سمیت کئی اہم کھلاڑی بھی اس بار ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ عمیر، صمد، جہانداد اور سفیان کو بھی ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز فائنل، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق
پی سی بی کے مطابق سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاک بنگلہ دیش سیریز کا پہلا میچ 28 مئی ، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی اور 26 اور 27 مئی کو ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
Comments are closed on this story.