Aaj News

پیر, جون 16, 2025  
19 Dhul-Hijjah 1446  

امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات

امریکہ سے تعلق رکھنے والی اونیجا رابنسن جوکچھ عرصہ قبل شادی کے جزبات لیکر پاکستان آ گئیں تھیں
شائع 21 مئ 2025 02:26pm

امریکہ سے تعلق رکھنے والی اونیجا رابنسن نے چند ماہ قبل پاکستان پہنچ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ ان کا سفرایک ملاقات ایک خاص مقصد کے لیے تھا، اور وہ یہ کہ ایک پاکستانی نوجوان سے آن لائن بات چیت جو شادی تک جا پہنچی تھی۔ انوکھے انداز اور پُرجوش شخصیت کی حامل اونیجا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ ہے اُن کی ملاقات پاکستان کی معروف خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان سے۔

حال ہی میں نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان اور اونیجا رابنسن کی خوشگوار ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں دونوں خواتین کو نہایت خوش دلی اور دوستانہ ماحول میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق دوسری جانب اونیجا نے بھی سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقد ہونے والے فلم پریمئیر کی ہے۔ اس پوسٹ میں اونیجا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا،

’لو گُرو (Love Guru) کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں!‘

اونیجا کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے خاموشی توڑ دی، اعتراف محبت بھی کرلیا

یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل تب خبروں میں آئیں تھیں جب وہ ایک پاکستانی نوجوان سے آن لائن بات چیت اور دوستی جو شادی تک کے دعووں تک پہنچ چکی تھی کے جزبات لیکر پاکستان آ گئیں۔ اُن کی اس دلچسپ محبت بھری کہانی نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

اونیجا ایڈریو کا امریکا پہنچنے پر سندھ پولیس کی خاتون افسر کے لیے پیغام

ماہرہ خان سے ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر اونیجا کو خبروں میں لا کھڑا کیا ہے اور ان کے مداحوں کے لیے یہ لمحہ خاصی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ جب بھی اونیجا کا زکر آتا ہے پاکستانی مداحوں کے لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے اور پھر سوشل میڈیا پر کمنٹس اور چٹکلوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

mahira khan

Pakistani Actress

American public

Oneja Robinson

meet her