Aaj News

بدھ, جون 25, 2025  
28 Dhul-Hijjah 1446  

یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، مگر غزہ کو مکمل خالی کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل جنگ اُس وقت ختم کرے گا جب کچھ واضح شرائط پوری ہوں، نیتن یاہو
شائع 22 مئ 2025 09:10am

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر مکمل کنٹرول تک جنگ جاری رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مکروہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے تیار ہیں، مگر غزہ کو مکمل خالی کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے محمد سنوار کے چھوٹے بھائی کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ اُس وقت ختم کرے گا جب کچھ واضح شرائط پوری ہوں، جو ملک کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ جنگ کے اختتام پر پورا غزہ اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول میں ہوگا۔

عالمی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر حملے سے روک سکتا ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید اور باسٹھ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے محفوظ قرار دیئے جانے والے علاقوں پر بھی حملے کیے گئے۔ جبالیہ میں فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

خان یونس کے علاقے العمل میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد ترپن ہزار چھ سو پچپن ہوگئی۔ 1 لاکھ 21 ہزار 950 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں بھوک سے بڑے پیمانے پر شہادتوں کے خدشے کے باعث اسرائیل نے سو امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں خوراک اور طبی سامان لے جانے کی اجازت دے دی۔

اسرائیل کو طاقت کا گھمنڈ: مغربی کنارے میں غیرملکی وفد پر فائرنگ، مندوبین نے جان بچائی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ ابھی تک کوئی امداد ضرورت مند لوگوں تک نہیں پہنچی ہے۔

Israel

Gaza

Benjamin Netanyahu