Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز

ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پرانکم ٹیکس 2.5 فیصد تک کرنے اور سرکاری ملازمین کیلئےتنخواہوں میں اضافے کی تجویز زیر غور
اپ ڈیٹ 30 مئ 2025 12:37pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس سلیبز میں 2.5 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کے تحت ماہانہ ایک لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تاکہ مہنگائی کے دباؤ کا شکار درمیانے طبقے کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کے لیے نئی قرض اسکیم شروع کرنے، پیداواری صنعت کو فروغ دینے کے لیے مخصوص مراعات، اور تعمیراتی شعبے کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

عالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری فریم ورک پر کام شروع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام تجاویز پر معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک ان تجاویز پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم ادارے نے شرط رکھی ہے کہ ریلیف دینے کی صورت میں حکومت کو متبادل ریونیو پلان بھی پیش کرنا ہوگا۔

آئندہ دنوں میں مذاکرات کے دوران بجٹ اہداف، مالی خسارہ اور محصولات کے اعداد و شمار پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

economy

IMF

salaried class

relief

Tax on Salaried Class

Budget 2025 26